نیپال کی سرحد سے متصل اضلاع میں ڈرون تعینات کئے جائیں

   

لکھنؤ ۔ 30 اگست (یو این آئی) نیپال کے قریب سرحد پار سرگرمیوں اور مختلف انتہا پسند گروہوں کے خطرات کے درمیان سیکورٹی میں اضافہ کرنے کی غرض سے مرکزی وزارت داخلہ نے ہندوستانی ایجنسیوں کو نگرانی بڑھانے اور نیپال کی سرحد سے متصل اتر پردیش کے اضلاع میں جدید ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجیز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے ڈی آئی جی منا سنگھ نے کہا کہ یوپی۔نیپال سرحد کے ساتھ سات اضلاع کے اہم علاقوں۔پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری ، بہرائچ ، شراوستی ، بلرام پور ، سدھارتھ نگر اور مہاراج گنج میں تعیناتی کی جائے گی ۔ اس کا مقصد ایک مضبوط نگرانی کا نظام بنانا ہے جو دراندازوں یا غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ لگا سکے ۔ سنگھ نے کہا کہ ڈرون اور اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کی ابتدائی تعیناتی رکسول ، سونولی اور دیگر زیادہ خطرے والے علاقوں جیسے اہم علاقوں میں شروع ہوگی ۔ یہ اطلاع بلرام پور میں ایک اعلی سطحی فیلڈ کوآرڈینیشن میٹنگ کے بعد دی گئی ۔ میٹنگ میں مختلف سیکوریٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں جیسے پولیس ، کسٹم ، این سی بی ، ڈی آر آئی اور انٹیلی جنس ونگ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ آئی ایس این نیپال میں زیادہ تر مدرسے اور مساجد چلانے والی فرنٹ تنظیم ہے ۔ اسے اپنی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے پاکستان ، ترکی ، سعودی عرب اور قطر سے کافی مالی اعانت ملتی ہے ۔