نیپال کی سرحد پر کشیدگی

   

پیلی بھیت : نیپال کی سرحد پر ایس ایس وی جوانوں اور نیپالی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سشستر سیما بل کے 49 ویں بٹالین کے ساتھ نیپال کے شہریوں نے اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں واقع موضع سندر نگر میں جھڑپ کی جس سے اِس علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ سرحد پر نیپالی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور سپاہیوں پر سنگباری کرنے لگی۔