نیپال کے وزیراعظم کے دوسرے گردہ کی پیوندکاری

,

   

کھٹمنڈو ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کو ان کے دوسرے گردہ کی پیوندکاری کیلئے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ہاسپٹل ذرائع نے بتایا کہ 68 سالہ اولی کے پہلے گردہ کی پیوندکاری 12سال قبل کی گئی تھی۔ انہیں تربھون یونیورسٹی ٹیچنگ ہاسپٹل میں پیر کے روز بغرض علاج شریک کیا گیا۔ گذشتہ سال ستمبر میں مسٹر اولی کے مثانہ میں خرابی کے باوجود ان کا فوری طور پر آپریشن نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ ان کی بگڑتی صحت آپریشن کی متحمل نہیں ہوسکتی تھی جبکہ انہیں ڈائیلاسیس بھی دیا جارہا تھا۔ دریں اثناء ہاسپٹل ذرائع نے بتایا کہ چہارشنبہ کو مسٹر اولی کے دوسرے گردہ کی پیوندکاری کی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیکہ مسٹر اولی کے پہلے گردہ کی پیوند کاری 2007ء میں نئی دہلی کے اپولو ہاسپٹل میں کی گئی تھی۔