نیکلس روڈ پر آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کا سنگ بنیاد

   

شریمتی سونیا گاندھی افتتاح کریں گی ، چیف منسٹر تلنگانہ کا خطاب
حیدرآباد۔14 فروری(سیاست نیوز) نکلس روڈ پر آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کے بعد اس کی رسم رونمائی محترمہ سونیا گاندھی انجام دیں گی۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج نکلس روڈ پر آنجہانی وزیر اعظم کے مجسمہ کی تنصیب کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہو ںنے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے اس مرکزی مقام پر جہاں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ‘ آنجہانی اندرا گاندھی ‘ پی وی نرسمہا راؤ کے علاوہ دیگر قائدین کے مجمسہ موجود ہیں اس مقام پر راجیو گاندھی کے مجسمہ کی کمی محسوس کی جا رہی تھی ۔چیف منسٹر نے کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی نے ملک میں ٹیلیکام کے شعبہ میں انقلاب برپا کیا تھا اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں ان کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے راجیو گاندھی کے مجسمہ کی تنصیب کے سلسلہ میں کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم کی خدمات کے خراج کے طور پر حکومت کی جانب سے یہاں مجسمہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تقریب میں ریاستی وزراء مسٹر پونم پربھاکر ‘ مسٹرٹی ناگیشور راؤ‘ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ مسز سانتھی کماری‘ میشر حکومت برائے ایس سی ایس ٹی بی سی و اقلیت جناب محمد علی شبیر‘ مسٹر ہنمنت راؤ‘ جناب فیروز خان‘ محترمہ وجیہ ریڈی کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔3