حیدرآباد۔4اکٹوبر(سیاست نیوز) مسٹر ویبھو گہلوٹ فرزند چیف منسٹر راجستھان مسٹر اشوک گہلوٹنے راجستھان کرکٹ اسوسیشن کے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدر منتخب ہوگئے۔ویبھو گہلوٹ کو 25ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ صدر منتخب قرار پائے۔انہوں نے اپنے قریبی حریفرام پرکاش چودھری کو شکست سے دو چار کردیا جنہیں صرف 6 ووٹ حاصل ہوئے۔ویبھو گہلوٹ کی کامیابی کے بعد راجستھان میں ان کے حریفوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں کہ انہوں نے ریاست میں اپنے والد کے اقتدار کا غیر مجاز استعمال کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے اور ڈوڈی گروپ جو کہ ان کے حریف پیانل کا حصہ ہے کی جانب سے بھی یہ الزامات عائد کئے جا رہے ہیں جبکہ نومنتخبہ صدر راجستھان کرکٹ اسوسیشن مسٹر ویبھو گہلوٹ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 25 ووٹوں سے کامیابی کے بعد یہ کہنا درست نہیں ہے اگر کوئی معمولی ووٹوں کی کامیابی کے بعد اس طرح کے الزامات عائد کرتا تو ان کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا جاسکتا تھا لیکن حریف کو صرف 6ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔