وٹیکن سٹی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے فیصلہ کیاکہ اتوار کے دن عیسائیوں کی اجتماعی عبادت کے دوران سبکدوش ڈاکٹروں سے اپیل کریں گے کہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی نئی وباء کے دن بہ دن طاقتور ہونے اور یوروپ کی تمام شہروں کے ویران ہوجانے کے خلاف اجتماعی طور پر جدوجہد کریں اور اِس وباء کا امکانی علاج دریافت کرنے کی کوشش کریں۔ 83 سالہ عیسائی مذہبی رہنما اُس وقت پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے جبکہ اتوار کی اجتماعی عیسائی عبادت کے دن سینٹ پیٹر چوراہے میں معمول سے زیادہ لوگ جمع ہوگئے تھے تاکہ کورونا وائرس کی پھیلائی ہوئی وباء کے خلاف اجتماعی طور پر دعا کی جاسکے۔ یہ عیسائیوں کی اجتماعی عبادت وٹیکن نیوز ٹی وی چیانل پر سینٹ پیٹر چوراہے سے راست نشر کی جائے گی۔ ابتداء میں تیقن دیا گیا تھا کہ ارجنٹینا نژاد پوپ افواہوں کی تردید کے لئے کہ وہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی وباء کا شکار ہوگئے ہیں، شخصی طور پر اِس اجتماعی عبادت میں شرکت کریں گے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وٹیکن سٹی یقین کرتا ہے کہ پوپ کی اِس روایتی اجتماعی عبادت سے غیرحاضری کے نتیجہ میں ہزاروں افراد غلط فہمی کا شکار ہوجائیں گے۔ ممکن ہے کہ سینٹ پیٹرس چوراہے میں اجتماعی عیسائی عبادت میں شرکت کے لئے کثیر تعداد میں رومن کیتھولک عیسائیوں کی موجودگی کی وجہ شخصی طور پر پوپ کی اجتماعی عبادت میں شرکت بھی ہو۔ دریں اثناء اٹلی میں ہفتہ سے اب تک مزید 36 افراد کورونا وائرس سے پھیلنے والی وباء کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی اطلاع ہے۔ جبکہ اب تک اِس وباء سے گزشتہ 15 دن میں مہلوکین کی جملہ تعداد اٹلی میں 233 ہوچکی ہے۔ اٹلی کی برسر اقتدار مخلوط حکومت نے کم اکثریت رکھنے والی اور دوسرے مقام پر موجود اپوزیشن پارٹی نے کہا ہے کہ اِس اطلاع کو راست نشر کیا جانا چاہئے۔