وائس ایڈمیرل کرم بیر سنگھ بحریہ کے آئندہ سربراہ مقرر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔/23 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وائس ایڈمیٹرل کرم بیرسنگھ کو بحریہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 30مئی کوسبکدوش ہونے والے ایڈمیرل سنیل لامبا کے جانشین ہوں گے۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر یہ انتخاب کیا ہے اور انتہائی سینئر مستحق افسر کو مقرر کرنے کا روایتی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا۔ انڈامان و نکوبار کمانڈ کے کمانڈر انچیف وائس ایڈمیرل ویمل ورما بھی جو سنگھ سے سینئر ہیں اس اعلیٰ عہدہ کے دعویداروں میں شامل تھے۔ وائس ایڈمیرل کرم بیر سنگھ فی الحال وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اکتوبر 2017 میں وشاکھاپٹنم میں اس عہدہ پر فائز ہونے سے قبل وہ بحری اسٹاف کے نائب سربراہ اور مددگار سربراہ کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دے چکے ہیں۔ وہ 31 مئی کو بحریہ کے آئندہ سربراہ کی حیثیت سے اعلیٰ ترین عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔