وائس چانسلر یونیورسٹی آف حیدرآباد کی خدمات میں توسیع

   

حیدرآباد : مرکزی وزارت تعلیم نے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر اپا راؤ کی میعاد میں مزید ایک سال کی توسیع دی ہے ۔ واضح رہے کہ اپا راؤ سال 2015 میں یونیورسٹی ہذا کے وائس چانسلر مقرر کئے گئے تھے جن کی میعاد 22 ستمبر کو ختم ہورہی ہے ۔