وائن اور شراب کیلئے آسٹریلیا کا ہندوستان پر انحصار: گوئل

   

لکھنؤ: خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ آسٹریلیا کے لوگ اب وائن اور شراب کے لئے ہندوستان پر منحصر ہیں۔ ورنداون یوجنا میں ‘یو پی گلوبل انویسٹرس سمٹ-2023’ کے دوران ‘شوگر انڈسٹری اور ایکسائز میں مواقع’ موضوع پر ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے اتوار کو کہا کہ آسٹریلیائی اب وائن کے لیے ہندوستان پر انحصار کر رہے ہیں۔ غیر ملکی ہندوستان میں بنی شراب کو بہت پسند کررہے ہیں۔ انگور کے علاوہ آج ہندوستان 27 پھلوں سے وائن اور شراب بنا رہا ہے ۔ وزیر تجارت نے کہا کہ اتر پردیش کی شراب پالیسی کے تحت 30 دنوں میں لائسنس حاصل کرنے کا انتظام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتر پردیش کی پالیسی کو دیگر ریاستوں میں نافذ کرنے کے لیے جلد ہی تمام ریاستوں کے ایکسائز کمشنروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔