وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد

   

واشنگٹن: امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سیکرٹ سروس ایجنٹس کو سفید پاؤڈر اتوار کو ویسٹ ونگ کے علاقے سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:45پر ملا تھا جہاں عام لوگوں کی رسائی بھی ہوتی ہے۔وائٹ ہاؤس میں کوکین کس نے استعمال کی یا چھوڑی اس بارے میں معلومات کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے کوکین کی دریافت کے حوالے سے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ویسٹ ونگ میں کوکین کی دریافت کے موقع پر سکینڈلز کا نشانہ بننے والے صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے اور کوکین دریافت ہونے پر وائٹ ہاؤس کو خالی کرا لیا گیا تھا۔