واشنگٹن 3 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر کی قیامگاہ و دفتر وائیٹ ہاوز کی سیلنگ سے ایک چوہا ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی گود میں گرپڑا ۔ ایک رپورٹر نے اس پر ٹوئیٹ کیا کہ وائیٹ ہاوز بریفنگ روم میں حالیہ مہینوں کا یہ پرتجسس واقعہ تھا ۔ اس وقت پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں میں سے اکثر نے اس واقعہ کے ویڈیوز اور تصاویر کو اپنے اپنے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر اپ لوڈ کیا ہے ۔