وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے امیدواروں کا اعلان

   

پارلیمانی حلقوں سے ایک بھی اقلیتی قائد کو ٹکٹ نہیں ، صرف پانچ اسمبلی نشستوں سے مسلم امیدواروں کو نمائندگی
حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں پہلے مرحلہ کے تحت آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے جملہ 25 حلقہ جات لوک سبھا اور 175 حلقہ جات اسمبلی کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ آج صبح ٹھیک ساڑھے دس بجے ضلع کڑپہ میں واقع ایڈوپولا پایا کے مقام پر صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اسمبلی و لوک سبھا انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی اور 25 لوک سبھا حلقوں کے منجملہ کسی ایک حلقہ لوک سبھا سے اقلیتی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ فراہم نہیں کیا گیا۔ تاہم 175 حلقہ جات اسمبلی کے منجملہ صرف پانچ حلقہ جات اسمبلی کیلئے مسلم امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ فراہم کیا گیا۔ ان پانچ امیدواروں میں ضلع کڑپہ کے حلقہ اسمبلی کڑپہ سے مسٹر امجد پاشاہ، ضلع چتور کے حلقہ اسمبلی مدن پلی سے مسٹر نواز پاشاہ، ضلع اننت پور کے حلقہ اسمبلی ہندو پور سے مسٹر محمد اقبال، ضلع کرنول کے حلقہ اسمبلی کرنول سے مسٹر محمد عبدالحفیظ خان اور ضلع گنٹور کے حلہ اسمبلی گنٹور ( ایسٹ ) سے مسٹر شیخ محمد مصطفی شامل ہیں۔ فہرست کی اجرائی کے بعد حلقہ جات لوک سبھا کے پارٹی امیدواروں کے نام مسٹر سریش نے اور حلقہ جات اسمبلی کے پارٹی امیداروں کے نام مسٹر دھرمنا پرساد نے پڑھ کر سنائے۔ حلقہ جات لوک سبھا کے پارٹی امیدواروں میں حلقہ لوک سبھا کڑپہ کیلئے مسٹر وائی ایس اویناش ریڈی، راجم پیٹ کیلئے متھن ریڈی، چتور کیلئے مسٹر ریڈیا، تروپتی کیلئے درگاپرساد، ہندو پور کیلئے جی مادھو، اننت پور کیلئے مسٹر ٹی رنگیا، کرنول کیلئے مسٹر سنجیوا کمار، نندیال کیلئے مسٹر برہمانند ریڈی، نیلور کیلئے مسٹر اے پربھاکر ریڈی، اونگول کیلئے مسٹر ایم سرینواس ریڈی، باپٹلہ کیلئے مسٹر این سریش ، نرسا راؤ پیٹ کیلئے مسٹر ایل کرشنا دیوارائیلو، گنٹور کیلئے مسٹر ایم وینو گوپال ریڈی، مچھلی پٹنم کیلئے مسٹر بالا شوری، وجئے واڑہ کیلئے مسٹر پی وی پرساد، ایلورو کیلئے مسٹر کے سریدھر، راجمندری کیلئے مسٹر ایم بھرت، نرسا پورم کیلئے مسٹر رگھورام کرشنم راجو ، کاکناڈا کیلئے شریمتی وی گیتا ، املاپورم کیلئے شرمتی سی انورادھا، انکا پلی کیلئے مسٹر کے وینکٹ ستیاوتی وشاکھاپٹنم کیلئے مسٹر ایم وی وی ستیہ نارائنا، وجیانگرم کیلئے مسٹر بی چندر شیکھر، سریکا کلم کیلئے مسٹر ڈی سرینواس اور اراکو کیلئے شریمتی جی مادھوی شامل ہیں۔