امراوتی ۔ وائی ایس آر کانگریس کے لوک سبھا رکن کے رگھو راما کرشنا راجو نے آج انہیں جاری کردہ نوٹس وجہ نمائی کا جواب دیا اور کہا کہ یہ وضاحت نہیں ہے ۔ انہوں نے پارٹی جنرل سکریٹری اور خود پارٹی کے ڈھانچہ پر سوال کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری وجئے سائی ریڈی خود اپنی اہمیت ثابت کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا پارٹی میں تادیبی کارروائی کمیٹی موجود ہے ؟ ۔ جب اس کمیٹی کا وجود ثابت ہوجائیگا تب ہی وہ اس نوٹس کا جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس ریاستی پارٹی ہے اور وجئے سائی ریڈی قومی جنرل سکریٹری قرار دے رہی ہیں جو غلط ہے ۔
