وائی ایس شرمیلا کو ہائی کورٹ نے پدیاترا کی اجازت دی

   


حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے وائی ایس آر تلنگانہ کانگریس پارٹی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو پدیاترا کی اجازت دے دی ہے۔ شرمیلا کو کل ورنگل ضلع میں ٹی آر ایس کارکنوں کے حملہ کے بعد پولیس نے یاترا کی اجازت منسوخ کردی تھی۔ نرسم پیٹ میں پولیس نے حراست میں لے کر حیدرآباد منتقل کردیا تھا۔ نرسم پیٹ پولیس کی جانب سے پدیاترا کی اجازت منسوخ کئے جانے پر وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی نے تلنگانہ پارٹی کے لیڈر رویندر ناتھ ریڈی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ ٹی آر ایس کارکنوں نے پدیاترا میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد شرمیلا کو پدیاترا کی اجازت دے دی تاہم بعض شرائط نافذ کئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف ، سیاسی مسائل اور مذہبی معاملات میں اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ر

عدالت نے درخواست گذار سے کہا کہ وہ پدیاترا کی اجازت کیلئے پھر ایک مرتبہ پولیس میں درخواست داخل کریں۔ر