واجپائی نے دفعہ 370 کونہ چھیڑنے کا وعدہ کیا تھا

   

Ferty9 Clinic

مودی حکومت کے اقدام پر جنتا دل (یو) کا احتجاج
نئی دہلی۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکز میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی حلیف جے ڈی (یو) میں منگل کو یاد دلایا کہ ماضی میں اٹل بہاری واجپائی کی زیرقیادت این ڈی اے نے دستور کی دفعہ 370 کو نہ چھیڑنا کا فیصلہ کیا تھا۔ لوک سبھا میں جے ڈی (یو) کے لیڈر راجیو رنجن نے جو لالن سنگھ کی عرفیت سے بھی معروف ہیں، ایوان میں کہا کہ جے ڈی یو کسی ریاست (جموں و کشمیر) وغیرہ سے متعلق بلس یا قراردادوں کی منظوری کا حصہ نہیں بن سکتی۔ لالن سنگھ نے حکمراں بینچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ (مودی حکومت) کو متنازعہ مسائل میں نہیں چھیڑنا چاہئے۔بہار میں حکمراں جے ڈی یو نے یہ کہتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کی زیرقیادت اس پارٹی نے دستور کی دفعہ 370 کی منسوخی یا اس کو کمزور کرنے کے کسی بھی اقدام کی مخالفت سے متعلق اپنے روایتی موقف کو برقرار رکھا۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے 1990ء کی دہائی میں ایجنڈہ طئے کیا تھا۔