وارانسی-لکھنؤ کے درمیان چلے گی 17نومبر سے شٹل ٹرین

   

جونپور : کورونا بحران میں بن کی گئی تمام ریل گاڑیوں کو چلانے کے سلسلے میں وارانسی سے لکھنؤ کے درمیان چلنے والی سپر فاسٹ شٹل ٹرین17نومبر سے چلنے لگے گی۔جونپور سٹی اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ انل کمار اپادھیائے نے اتوار کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گاڑی نمبر 20401 اپ اور 20402ڈاؤن (وارانسی لکھنؤ سپر فاسٹ شٹل) ٹرین کی خدمات شروع ہوجائیں گی۔ اپادھیائے نے بتایا کہ شٹل ٹرین کے چلنے کی وجہ سے گذشتہ جمعہ کو ہی ریلوے بورڈ کے ساتھ میٹنگ میں اس کے چلانے کی تاریخ طے کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دو دن میں اس کے ٹکٹ کی بکنگ سمیت دیگر ضروری جانکاریاں انٹرنیٹ کے ذریعہ حاصل کی جاسکیں گی۔اپادھیائے نے مانا کہ اپڈیٹ کرایہ فہرست کے تحت شٹل ٹرین کا کرایہ ورونا ایکسپریس کے مقابلے کچھ زیادہ ہوسکتا ہے ۔