وارانسی کی گیان واپی مسجد کیخلاف مقدمہ پر آج سماعت

,

   

وارانسی: کاشی وشوا ناتھ مندر اور گیان واپی مسجد معاملہ کی سماعت پیر کو ہوگی۔ دسمبر 2019ء میں ایڈوکیٹ وجے شنکر رستوگی نے سیول جج کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں آثار قدیمہ کے ذریعہ گیان واپی کمپلیکش کا سروے کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ بعدازاں، جنوری 2020 میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی نے جواب داخل کرتے ہوئے گیان واپی مسجد اور احاطہ کا اے ایس آئی کے ذریعے سروے کرانے کا مطالبہ کیا۔درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ مہاراجہ وکرم آدتیہ نے تعمیر کیا تھا جس کو بادشاہ اورنگ زیب نے منہدم کروادیا تھا۔