وارث گوڑہ میں گیاس سلنڈر دھماکہ ،6 زخمی

   

حیدرآباد۔/9 فبروری، ( سیاست نیوز) سکندرآباد وارث گوڑہ میں ایک واقعہ میں گیس کے اخراج سے دھماکہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے6 افراد زخمی ہوگئے۔ صبح ایک مکان میں ایل پی جی گیس کے اخراج سے اچانک دھماکہ ہوا ۔مکان میں موجود چھ افراد بشمول میاں بیوی اور 4بچے زخمی ہوگئے۔ گیس کے اخراج سے دھماکہ ہوا جس سے سنسنی پھیل گئی۔ زخمیوں کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔