وارناسی۔اترپردیش میں دو رشتہ کی بہنوں نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی گھر والوں کی مرضی کے خلاف جاکر آپس میں شادی کرلی۔
پھر لڑکیوں نے اپنی شادی کی تصویریں بھی سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیں جس کی وجہہ سے مندروں کے شہر غم او رغصہ کی لہر ہے۔
مذکورہ لڑکیاں جو روہانیاں کی رہنی والی ہیں چہارشنبہ کے روز مندر پہنچے اور پجاری سے شادی کے رسومات انجام دینے کا استفسار کیا۔پجاری نے پہلے تو انکار کیا مگر لڑکیوں اپنے بات منوانے تک مندر میں بیٹھے رہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=BTGM_Khj9KA
دونوں لڑکیاں جو جینس اور ٹی شرٹ زیب تن کئے ہوئے تھے ”لال چنری“ اوڑھ کر شادی کرلی۔ جب تک شادی کی رسم انجام پاتی مندر کے باہر عوام کی کثیرتعداد بھی اکٹھا ہوگئی تھی۔
کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے پہلے ہی لڑکیاں مندر سے چلے گئیں۔شادی کی رسومات انجام دینے پر کچھ لوگوں نے مندر کے پجاری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعدازاں پجاری نے رپورٹرس سے کہاکہ لڑکیاں کانپور کی رہنے والی ہیں اور اپنی ایک رشتہ کی بہن کی ساتھ رہتی ہیں جو یہاں سے تعلیم حاصل کررہی ہے