نئی دہلی ۔آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ میں سن رائزر حیدرآباد ٹیم کے مظاہرے انتہائی مایوس کن ہے جیسا کہ اس نے ابتدائی 6 مقابلوں میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد اتوار کوراجستھان رائلز کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے سے ایک دن قبل ڈیویڈ وارنر کو قیادت سے ہٹاکر نیوزی لینڈکے کپتان کین ویلمسن کو قیادت دی گئی ۔حیدرآبادی شائقین اس حیران کن فیصلے کو ابھی سمجھ ہی نہیں پائے تھے کہ اتوار کو اگلے مقابلے میں وارنر کو ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا ۔مانا جارہا کہ وارنر اور کوچنگ عملہ میں اختلافات چل رہے ہیںاور اتفاق سے ہیڈ کوچ اور ٹام موڈی کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہی ہے ۔