سڈنی ۔ آسٹریلیائی سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ہندوستان کا مقابلہ کرنے کیلیے ٹسٹ سبکدوشی ختم کرنے کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں اپنے ٹسٹ کیریئرکا آخری ٹسٹ کھیلا تھا۔ تاہم اب اپنے بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف ہوم ٹسٹ سیریز کیلیے دستیاب ہوں، میں ہمیشہ دستیاب ہوں، میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں۔واپسی کیلئے میں نے کوچ اینڈریو اور سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام روانہ کیا ہے ۔