نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)اتراکھنڈ کے جی بی پنت یونیورسٹی کے ایک ہاسٹل وارڈن نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو آدھی رات کے بعد گھر طلب کیا اور اس سے کہا کہ وہ اس کیلئے کھانا پکائے کیونکہ اس کی بیوی گھر پر نہیں ہے۔ طالبہ نے تحریری طور پر کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے اس لئے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یونیورسٹی میں ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیر شلیل کمار تیواری نے کہاکہ وارڈن کو وارننگ دی گئی ہے۔