واشنگٹن: واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارہ کو دریائے پوٹومیک کے اوپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔طیارے میں عملے سمیت 64 افراد اوربلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیں تین فوجی اہلکار سوار تھے۔حادثے کے نتیجے میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ دریا سے بیشترنعشیں نکال لی گئیں۔