واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،5 زخمی

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔22ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ جمعرات کی شب وائٹ ہاو?س سے 3کلو میٹر کے فاصلے پر کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا ۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات10بجے کے قریب پیش آیاجس میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت زخمی ہوگئے۔شدید زخمیوںکو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔