پیرس : فرانس کے صدر امینیول میکرون نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نو عمر بچوں کو گھروں میں روک کر رکھیں تاکہ گاڑی چلاتے ایک 17 سالہ افریقی نڑاد لڑکے کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر پھوٹ پڑنے والے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو ختم کیا جا سکے۔ میکراں نے یہ بات اس بحران پر اپنے سینئیر وزراء کے ساتھ دوسری مرتبہ میٹنگ کے بعد کہی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز بھی دی۔ جمعہ کے روز فرانس کے صدر نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز گڑ بڑ پھیلانے میں خاصا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے سنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چلانے والی کمپنیوں سے کہا کہ وہ حساس نوعیت کا مواد اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیں۔ اسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ادارے کے مطابق میکرون نے کہا کہ اگر ضروری ہوا اور اس سے فائدہ نظر آیا تو حکام ان سوشل نیٹ ورکس سے ان لوگوں کی شناخت حاصل کر سکتے ہیں جو ان پلیٹ فارمز کو بد نظمی پھیلانے یا تشدد میں اضافے کی کال دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ مستعفی
لندن : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے بھائی اور برطانیہ کے وزیر ماحولیات زیک گولڈ اسمتھ مستعفی ہوگئے۔ ماحولیات میں عدم دلچسپی پر زیک گولڈ اسمتھ نے وزیر اعظم رشی سونک پر تنقید کی ہے۔ زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ مسئلہ یہ نہیں کہ حکومت ماحولیات سے دشمنی رکھتی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ برطانوی وزیراعظم کو ماحولیات میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔