کولکتہ: کرناٹک سے مسلم دشمنی مغربی بنگال تک پھیلا نے کی سازش کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے شہر مرشدآبادمیں اسکول ہیڈ ماسٹر نے طالبات کے نقاب اوربرقعہ پہننے پر پابندی عائد کی جس کے بعد والدین اور مقامی عوام نے شدید احتجاج کیا۔والدین کی جانب سے اسکول کے باہر شدید احتجاج کرنے پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ذریعے انہیں منتشرکرنیکی کوشش کی گئی تاہم والدین ڈٹے رہے جس پر اسکول انتظامیہ کو برقعہ اور حجاب پر پرپابندی کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا۔واضح رہے کہ کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب اور پرقعہ پہننے پر پابندی لگائی گئی ہے۔