والدین کی اکثریت بچوں کو اسکول روانہ کرنے کی مخالف

   

نئی دہلی : والدین کی 76 فیصد تعداد اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کی مخالف ہے ۔ بیشتر اضلاع میں بچوں کو کورونا وائرس کے ٹیکے جبراً لگائے جارہے ہیں ۔ ایک مقامی سروے کے بموجب چار ماہ میں اسکول روانہ کرنے کے حامی والدین کا فیصد 69 سے گھٹ کر 20 فیصد ہوگیا ہے ۔ کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کے بچوں اور کمسن بچوں کو متاثر کرنے کے اندیشے کے پیش نظر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حال ہی میں میگھالیہ نے 0-14 عمر کے زمرے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 فیصد سے بڑھ کر 20فیصد کی اطلاع دی ہے ۔ تاہم اموات کا فیصد کم ہوگیا ہے ۔ بھارت بائیوٹیک نے بچوں پر کورونا وائرس کے ٹیکہ کی آزمائش کا اعلان کیاہے ۔