والدین کے جھگڑوں سے تنگ آکر لڑکی کی خودکشی

   

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) والدین کی علحدگی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 20 سالہ سندھیا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس میڈپلی کے مطابق سندھیا بوڑاپل علاقہ کے ساکن ملیش کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پیشہ سے گھریلو ملازم کا کام کرتی تھی ۔ حالیہ دنوں اس کے والدین نے ایک دوسرے کے درمیان جھگڑوں سے تنگ آکر علحدگی اختیار کرچکے تھے اور لڑکی اس بات سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔