رجسٹر شدہ جائیداد بھی واپس لینے کا حق دیا جائے گا ۔ اندرون تین ماہ مسئلہ کی یکسوئی ہوگی
حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) حکومت ریاست میں بڑے سماجی انقلاب کا آغاز کرکے ملک کیلئے ضعیف افراد کی فلاح و بہبود میں مثالی بننے جارہی ہے ۔ تلنگانہ میں ضعیف افراد کو تحفظ فراہم کرنے مینٹیننس اینڈ ویلفیر آف پیرنٹس اینڈ سینئیر سٹیزنس ایکٹ 2011 میں کئی تبدیلیاں کی ہیں ۔ جبکہ اس طرح کے قوانین ملک کے کسی ریاست میں نہیں ہیں ۔ جو اولاد اپنے ضعیف والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتی ۔ انہیں تحفہ ( گفٹ ) میں دی گئی جائیدادیں واپس طلب کرلینے کا والدین کو اختیار تھا اب اس قانون میں ترمیم کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن جائیدادوں کو بچوں سے واپس لے کر دوبارہ اپنے نام منتقل کرنے کا اختیار دیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ ٹریبونل احکامات پر عمل کیلئے واضح خطوط جاری کئے گئے ہیں اور اس میں آر ڈی اوز کو مکمل اختیارات دئے گئے ہیں ۔ والدین اور ضعیف افراد کی دیکھ بھال کا معاملہ اور جائیداد کی منتقلی کا ٹریبونل کو اختیار تھا آر ڈی اوز شکایت لیا کرتے تھے ۔ وہاں انصاف نہ ہونے پر کلکٹر سے شکایت کی گنجائش تھی ۔ فی الحال آر ڈی او مینٹیننس کی شکایتیں وصول کریں گے ۔ جائیداد کی منتقلی سے نمٹنے کی ذمہ داری کلکٹرس کو دی گئی ۔ اس کے بعد پہلی درخواست کلکٹر کو دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ اگر کلکٹر سے انصاف نہیں ملا تو اپلیٹ آفیسر ڈائرکٹر آف ضعیف افراد بہبود کو شکایت کرنا ہوگا ۔ ابھی تک جائیدادیں دوبارہ والدین کو منتقل کرنے کئی وجوہات بتانی پڑتی تھی ۔ فی الحال اگر والدین سے شکایت ملتی ہے کہ بچے ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کر رہے ہیں تو بچوں کے نام منتقل کی گئی جائیدادوں کو دوبارہ والدین کے نام منتقل کردیا جائیگا ۔ والدین اور بزرگ شہری گزارہ الانس بڑھانے دوبارہ ٹریبونل سے رجع ہوسکتے ہیں ۔ ابھی تک مینٹیننس اور جائیدادوں کی منتقلی کے اختیارات میںپولیس کا بھی اہم رول تھا ۔ قانون میں ترمیم سے پولیس کا کوئی رول نہیں رہ گیا اور تمام اختیارات کلکٹرس اور آر ڈی اوز کو منتقل ہوگئے ہیں اور وہ پولیس کو احکامات جاری کرکے ٹریبونل کے فیصلوں پر عمل کرائیں گے ۔ پہلے ٹریبونل میں شکایت کیلئے کوئی مہلت مقرر نہیں تھی اب 90 دن میں مسئلہ کی یکسوئی کرنے ایمرجنسی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا اختیار دیا گیا ہے۔ جائیداد منتقلی کی درخواست پر اندرون 15 یوم کلکٹرس کو کارروائی کرنا ہوگا اور اس شکایت کو آر ڈی او سے رجوع کرکے اس کا جائزہ لینے کی ہدایت دینا ہوگا ۔ کلکٹر سے ملنے والی شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے آر ڈی او کو اندرون 60 یوم کلکٹر کو رپورٹ پیش کرنا ہوگا ۔ ن