والمارٹ: امریکی صارفین کیلئے ہندوستانی فوڈ برانڈز دستیاب

   

نئی دہلی: والمارٹ نے آج اعلان کیا کہ کمپنی مشہور ہندوستانی برانڈز کے کھانے اور اسنیکس کی مصنوعات کے ساتھ ہندوستان سے سورسنگ کو بڑھا رہی ہے جس میں برٹانیہ، بیکانو، واہدم، جینتی مصالحہ اور ہائفن سمیت سپلائیرس کی ایک مختلف سیریز دیوالی سے پہلے امریکی بازار میں دستیاب ہوگی۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اب یہ ہندوستانی کمپنیاں والمارٹ کے امریکی صارفین کو مختلف قسم کے پسندیدہ اسنیکس اور کھانے کی مصنوعات فراہم کریں گی۔ پروڈکٹ لائن اپ دیوالی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ امریکی پینٹری میں پائے جانے والے اضافی اسٹیپلز کو بھی پورا کرتا ہے ۔ پیشکش میں پریمیم چائے ، ریڈی ٹی ایٹ اینڈ فروزن کھانے کی مصنوعات، روایتی نمکین، مصالحے اور فیسٹول پیک شامل ہیں۔برٹانیہ اور بکانو کی مصنوعات اس دیوالی پر دستیاب ہوں گی، جبکہ ریگل کچن اور واہدم جیسے برانڈ پہلے سے ہی والمارٹ امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ جینتی اسپائسز اور ہائفن فوڈ کی مصنوعات اس وقت والمارٹ کے گریٹ ویلیو برانڈ لیبل کے تحت موجود ہیں۔