واشنگٹن: امریکی مالیاتی لین دین پر نظر رکھنے والے ادارہ نے وال اسٹریٹ کی بڑی کمپنیوں پر 1.8 بلین ڈالر کا جرمانہ لگایا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے حوالے سے یہ اطلاعات چہارشنبہ کو بی بی سی نے دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بارکلیز، یو بی ایس اور گولڈمینے سیش کے نام 16 ریگولیٹرز میں شامل ہیں۔اس معاملے میں ایس ای سی کی طرف سے جاری کردہ ایک الگ بیان میں ایک بلین ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ کموڈٹی فارورڈ مارکیٹس کمیشن نے 710 ملین ڈالر جرمانے کا اعلان کیا ہے۔ایس ای سی کے چیئرمین گیری گینسلر کے حوالے سے بی بی سی نے کہاکہ ‘‘پیسے کا کاروبار اعتماد پر چلتا ہے ۔ جو کمپنیاں اپنے ریکارڈ اور دیگر کاغذی دستاویزات کے بارے میں درست معلومات رکھ کر حاصل ہونے والی عزت کو نہیں بچا سکیں۔