نیشنلسٹ کانگریس پارٹی لیڈر نواب ملک نے نارکوٹیک کنٹرول بیورو زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف نئے الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ستارے کے بیٹے کو پیسوں کی وصولی کے لئے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہونے پر منشیات کے معاملے میں پھنسایا ہے۔
مزد دولوگوں کے ہمراہ این سی بی نے 2اکٹوبر کے روز آریان کو ممبئی کروز منشیات پارٹی میں مبینہ ملوث ہونے پر گرفتار کیاتھا۔
ملک نے یہ بھی کہاکہ ”وانکھیڈے کی کوٹھری کے کنکال“ کو بے نقاب کیاجائے گا اور ان کی ”خانگی فوج“ کو پردہ فاش ریاستی حکومت کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس ائی ٹی) ان کے الزامات کی تحقیقات سے کرے گی۔
ملک نے ہفتہ کی صبح ٹوئٹ کیاکہ ”آریان خان سے موٹی رقم کی وصولی اور اغوا کے معاملے میں سمیر داؤد وانکھیڈیہ سے ایس ائی ٹی کی ایک تحقیقات کی مانگ میں نے کی ہے۔
اب 2ایس ائی ٹی ایز (ریاست او رمرکز) کی جانب سے تشکیل دی گئی ہیں۔
دیکھتے ہیں وانکھیڈے کے کوٹہری سے کون کنکال نکالتا ہے اور کون اس کااور اس کی ناپاک فوج کا پردہ فاش کرتا ہے“۔