وانکھیڈے کی فیملی نے مہارشٹرا گورنر سے ملاقات کی‘ لواحقین نے ملک کے خلاف پولیس میں شکایت کی

,

   

ممبئی۔نارکوٹیک کنٹرول بیورو کے ممبئی زون ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کے فیملی ممبرس نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی منسٹر نواب ملک کی جانب سے انہیں نشانہ بنائے پر اپنا احتجاج درج کرنے کے لئے مہارشٹرا گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے ملاقات کی ہے۔

اسی دوران وانکھیڈے کی ایک آنٹی جس کی شناخت گن فابائی بھالیراؤ نے اورنگ آباد پولیس میں ملک کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے ان کے رشتہ دار کو ”مسلمان“ پکارنے پر این سی پی منسٹر کے خلاف مظالم کے الزام عائد کرنے کی مانگ کی ہے۔

ملک کی جانب سے این سی بی افیسر کے متعلق سلسلہ وار انکشافات کا آغاز کرنے کے بعد جس صورتحال کا سامنا کررہے ہیں اس سے گورنر کو واقف کروانے کے لئے سمیر وانکھیڈے کی بیوی کرانتی ریڈکار‘ والد دیانند اور بہن یسمیٰن راج بھون پہنچے۔

بعدازاں کرانتی ریڈکار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ”ہم نے انہیں جس قسم کی ہراسانی کا سامنا ہم کررہے ہیں‘ مختلف شعبوں سے ہمیں مل رہی دھمکیوں‘ اور ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانکاری دی ہے۔

مذکورہ گورنر نے ہمیں ثابت قدمی سے رہنے کا مشورہ دیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ گورنر نے کہاکہ سچ او رجھوٹ کی اس لڑائی میں خاطی کو ضرور سزا ملے گیاور گھر والوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ریاست میں ایک بڑی سیاسی جنگ اس وقت شروع ہوئے جب وانکھیڈے نے 2اکٹوبر کے روز کروز شپ پر چل رہی مبینہ ریو پارٹی پر دھاوے کیا اور مختلف نوجوانوں کو گرفتار کیاتھا جس میں بالی میگا اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی شامل تھے