واٹس اپ کے ذریعہ شکایت کی سہولت

   

Ferty9 Clinic

عوام سے استفادہ کرنے ضلع ایس پی نارائن پیٹ کی اپیل
نارائن پیٹ ۔ 10 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں کہیں بھی کسی قسم کی واردات یا حادثہ پیش آنے پر لمحوں میں واٹس اپ کے ذریعہ نارائن پیٹ ضلع پولیس کو مطلع کیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ ڈاکٹر چیتنا ، ضلع ایس پی نارائن پیٹ نے ایس پی آفس میں واٹس اپ نمبر کی اجرائی کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر واٹس نمبر 7901400100 جاری کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واٹس اپ نمبر کے ذریعہ عوام تصاویر ، ویڈیو اور تحریروں کے ذریعہ اپنی شکایات روانہ کرسکتی ہیں اور یہ چوبیس گھنٹے سہولت رہیگی ، فوری ان اطلاعات پر متعلقہ ایس آئی اور سی آئی موقع واردات پر پہنچائینگے ۔ انہوں نے اس سہولت سے عوام کو استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ محترمہ ڈاکٹر ایم چیتنا نے کہا کہ خواتین پر زیادتی یا لڑکیوں کے چھیڑ چھار پر بھی تصاویر و ویڈیو نکال کر واٹس اپ کر روانہ کیا جاسکتا ہے ۔ نارائن پیٹ ضلع پولیس، خاطیوں کو اور مجرموں کو کیفر و کردار تک پہنچائینگی ۔