نئی دہلی۔ مذکورہ کمپنی نے بتایا کہ میٹا کے اپنے واٹس ایپ نے ہندوستان میں نئی ائی ٹی قواعد کی تعمیل میں ماہ جون کے اندر ہندوستان میں 22لاکھ سے زائد اکاونٹس پر امتنا ع عائد کیاہے۔ مذکورہ پلیٹ فارم نے مئی کے مہینے میں ملک کے اندر19لاکھ خراب اکاونٹس پر امتناع عائد کیاتھا۔
اس پیغام رساں پلیٹ فارم کو جون کے مہینے میں 632شکایت کی رپورٹس ملک کے اندر ملی ہیں اور جس میں سے ”کاروائی“64پر کی گئی ہے۔ مئی کے مہینے میں واٹس ایپ کو 528شکایت رپورٹس ملے ہیں اور 25اکاونٹس پر”کاروائی“ کی گئی ہے۔
کمپنی کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”خفیہ پیغام رسانی خدمات میں انسداد بدسلوکی کرنیوالی ایک صنعت واٹس ایپ ہے۔
کئی سالوں سے ہم اپنے صارفین کو اس پلیٹ فارم پر محفوظ رکھنے لئے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ ڈیٹا سائنس کے ماہرین پر سرمایہ کاری کی ہے“۔
انفارمیشن ٹکنالوجی کے قواعد 4(1)(ڈی)2021کی تعمیل کے جواب میں واٹس ایپ نے جانکاری پرہندوستانی صارفین کی شکایتوں پر مشتمل کاروائی کی اشاعت عمل میں لائی ہے۔
نئے ائی ٹی رولس2021کے تحت بڑی عصری اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس جس کے 5ملین سے زائد صارفین ہیں کو ہر ماہ تعمیل کی رپورٹ کی اشاعت کرنا ہے۔