واٹس ایپ پر’ریڈ ہارٹ‘ بھیجنا ہراساں کرنے کے مترادف: ماہر سائبر کرائم

   

ماہر سائبرکرائم اور انسداد جعل سازی کمیٹی کے رکن معتز کتبی کا کہنا ہے کہ کسی کوواٹس ایپ پر ’ریڈ ہارٹ‘ کا علامتی نشان بھیجنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے جس پر 2 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔اخبار 24 کے مطابق نجی ٹی وی روتانا خلیجیہ کے پروگرام ’سیدتی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرسائبرکرائم معتز کتبی نے مزید کہا کہ اکثرلوگ قانونی باریکیوں سے لاعلم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر’ریڈ ہارٹ‘ یا ’پھول‘ و اسی نوعیت کی دیگرعلامتیں ارسال کرنے میں احتیاط برتی جائے۔