نئی دہلی۔ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کی آنے والی رازدارانہ پالیسی کی پرزور مدافعت کی۔ واٹس ایپ پالیسی کے خلاف ہندوستان میں بڑے پیمانے پر مخالفت شروع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ واٹس ایپ کے اس تازہ ترین اقدام سے کسی بھی فرد کے مسیجس کی رازداری میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جو بھی واٹس ایپ استعمال کنندہ اپنے دوستوں اور ارکان خاندان کے ساتھ پیامات شیئر کرتا ہے تو یہ پیامات راز میں رہیں گے۔ واٹس ایپ پالیسی کو 15 مئی کے لئے مؤخر کردیا گیا ہے۔