’فیس بک‘ کی ملکیت والی کمپنی ’واٹس ایپ‘ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی سب سے بڑی مارکیٹ انڈیا میں ماہانہ زائد از 40 کروڑ ’ایکٹیو یوزرس‘ کے نشانے کو عبور کرچکی ہے، جو گزشتہ دو سال میں 100% سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ واٹس ایپ گلوبل ہیڈ وِل کیتھ کارٹ نے نیتی آیوگ سی ای او امیتابھ کانت اور مرکزی آئی ٹی منسٹر روی شنکر پرساد سے ملاقات کی ہے۔ روی شنکر نے کہا کہ واٹس ایپ سے انڈیا میں مسیج کا پتہ چلانے کا میکانزم بنانے کیلئے کہا گیا ہے تاکہ ان چاہے واقعات کو روکا جاسکے۔ کیتھ کارٹ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ کی ’پے منٹ سرویس‘ انڈیا میں اِس سال لانچ کی جائے گی۔