واٹس ایپ کے جاسوسی آلہ کے ذریعہ ہندوستانی و پاکستانی صارفین کی جاسوسی

   

٭ اسرائیل کا ایک جاسوسی آلہ پیگاسس جس کے ذریعہ کم و بیش دو درجن پاکستانی سرکاری ملازمین کے موبائیل فونس کو نشانہ بنایا گیا تھا جو جاریہ سال کے اوائل میں رونما ہونے والا واقعہ تھا لیکن اس کے بعد دو درجن ہندوستانی صحافیوں، جہدکاروں اور انسانی حقوق کے وکلاء کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ دو درجن صحافی اور وکلاء ان 121 ہندوستانی شہریوں میں شامل ہیں جنہیں مجموعی طور پر جاسوسی آلہ پیگاسس کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا۔ فیس بک کی ملکیت والے اس پلیٹ فارم نے یہ انکشاف بھی کیا ہیکہ پیگاسس کے ذریعہ عالمی سطح پر 1400 صارفین کی جاسوسی کی گئی تھی۔