واٹس ایپ کے ذریعہ صارف ڈیٹا کا غلط استعمال : ایلون مسک

   

نیویارک : امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے واٹس ایپ کو نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ میٹا ایپ ہر رات صارف کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتی ہے۔ ایکس پر ایک صارف نے پوسٹ کی کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، جس کا تجزیہ کر کے ٹارگٹ اشتہارات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس صارف کی پوسٹ پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ واٹس ایپ ہر رات صارف کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرتا ہے، کچھ لوگ اب بھی سوچتے ہیں کہ یہ محفوظ ہے۔ کمپیوٹر پروگرامر اور ویڈیو گیم ڈویلپر جان کارمیک نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ پیغامات کا مواد کبھی اسکین یا منتقل کیا گیا ہے؟ واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے بھی ایلون مسک نے واٹس ایپ کو ناقابل بھروسہ قرار دیا تھا۔ میڈیا کے مطابق ایک ٹوئٹر انجینئر نے اینڈرائیڈ ڈیش بورڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔