واگنر کے سربراہ پریگوژن کی نقل وحرکت کی کوئی نگرانی نہیں کی جارہی: کریملن

   

ماسکو: کریملن نے کہا ہے کہ روس کی کرائے کی ملیشیا واگنر کے سربراہ ایوگینی پریگوزن کی نقل وحرکت کی کوئی نگرانی نہیں کی جارہی ہے۔کریملن کے ترجمان نے یہ وضاحت بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اس بیان کے بعد جاری کی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ پریگوزن اس وقت ان کے ملک میں موجود نہیں ہیں۔لوکاشینکو ہی نے گذشتہ ماہ واگنر گروپ کی روس میں مسلح بغاوت کے بعد ثالثی کی تھی اور اس کے تحت پریگوزن کی بیلاروس منتقلی سے اتفاق کیا گیا تھا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ صدرولادی میرپوتین اور لوکاشینکو کے درمیان ملاقات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے اور وہ فی الوقت اس ملاقات کے ایجنڈے کی تفصیل کی بھی تصدیق نہیں کرسکتے کہ اس میں کیا موضوع زیربحث آئیں گے۔البتہ صدر لوکاشینکو نے قبل ازیں کہا تھا کہ پریگوزن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔