عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تدفین کی جگہ کی نشاندہی کی جارہی ہے‘ جس کا کافی عرصہ تک لوگوں کے لئے استعمال نہیں کیاگیا ہے جو تدفین کیلئے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ان کے لئے جگہ کا استعمال کیاجائے گا
نیویارک۔ کسی بھی ملک کی ریاست سے زیادہ کرونا وائرس کے معاملات اب نیویارک میں درج کئے جارہے ہیں۔ ریاست کی جانب سے سی او وی ائی ڈی19کے اب تک 162,000معاملات کی جانکاری دی گئی ہے جس میں سے 7844لوگ مارے گئے ہیں۔
اسپین میں 157,000معاملات اور اٹلی میں 143,000معاملات وہیں چین میں 83,000معاملات درج کئے گئے ہیں جہاں پر پچھلے سال مذکورہ وائرس پھیلا تھا۔امریکہ میں اب تک اس وائر سے جملہ 467,000لوگ متاثر ہوئے ہیں اور16700لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
عالمی سطح پر کرونا وائرس سے 1.6ملین معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ اموات97,000ہیں۔مذکورہ ڈراؤن تصویریں اور ویڈیوز ہارٹ ائس لینڈ کی ہیں‘ جس کو شہری انتظامیہ کی جانب سے پچھلے 150سالوں سے اجتماعی تدفین کے استعمال کیاجارہا ہے اور یہاں پر ان لوگوں کو دفن کیاجاتا ہے جس کی اولادیں نہیں ہیں اور خاندان والے تدفین کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔
اسوسیٹ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق عام طور پپر ایک ہفتہ یں 25نعشیں مذکورہ جزیرہ میں لائی جارہی ہیں۔ مگر تدفین کے عمل کو ہفتہ کے ایک روز کے بجائے ہفتہ میں پانچ دن کردیاگیاہے‘ چوبیس گھنٹے میں ایک تدفین کی جارہی ہے‘ محکمہ برائے کرکشن کے ترجمان جاسن کیر سٹن نے یہ بات بتائی ہے۔
عالمی سطح پر وائرس کی وجہہ سے پانچ میں سے چار لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ نیویارک شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اشارہ کیاکہ بحران کے ختم ہونے تک ”عارضی تدفین“ اس ہفتہ ناگزیر ہے