وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بھینسہ میں عہدیداروں کا گھر گھر سروے

   

بھینسہ ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایکگاؤں میں ایک معصوم 11 سالہ لڑکا ڈینگو کا متاثر ہونے کی اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کے عہدیداران جن میں ایچ ای او سلیم الدین و این این ایمس و دیگر نے دورہ کرتے ہوئے موضع ایک گاؤں میں گھر گھر سروے کرتے ہوئے عوام کے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل جانچ کیلئے روانہ کیا گیا اور عوام میں موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے شعور بیداری مہم چلائی گئی ۔ ایچ ای او سلیم الدین نے بتایا کہ موسمی امراض میں ڈینگو ، ملیریا ، ٹائیفائیڈ جیسے خطرناک بیماریاں شدت سے پھیل رہے ہیں، جس سے تحفظ کیلئے عوام اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھتے ہوئے معمولی سی بخار یا معمولی طبیعت میں تبدیلی آنے پر متعلقہ محکمہ صحت کے عہدیداران سے رجوع ہوں اور فوراً موسمی امراض کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔