وبا سے تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر: انٹونیو گوٹیرس

,

   

نیویارک ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ،اسکولوں کے بند ہوجانے سے تعلیمی شعبہ کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں منگل کو یہ تنبیہ جاری کی۔ جولائی کی وسط تک 160 ملکوں میں اسکول بند پڑے رہے، جن کی وجہ سے ایک بلین بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی۔ پری اسکول لیول کے 40 ملین بچوں کی بھی تعلیم متاثر ہوئی۔ وبا سے پہلے بھی تقریباً 250 ملین بچے اسکول جانے کی سہولت سے محروم تھے۔