اداکارہ سے سیاستداں اور سیاست سے پھر ایک بار فلموں میں واپسی کرنے والی اداکارہ وجئے شانتی کے بارے میں خبر ہے کہ وہ جلد ہی تلگو فلموں میں اپنی واپسی کرنے جارہی ہیں۔ اپنے زبردست ایکٹنگ پر فارمینس کی وجہ 90 کے دہے میں کئی ساوتھ کی فلموں کو کامیابی دلانے والی وجئے شانتی کو ڈائرکٹر انیل روی پوڈی نے ٹالی ووڈ سوپر اسٹار مہیش بابو کی فلم میں ایک اہم رول کے لئے اپروچ کیا ہے جس کے لئے وجئے شانتی نے قبول کرتے ہوئے اپنے معاوضہ کے طور پر 5 کروڑ کا مطالبہ کیا ہے۔ بہرحال شانتی کا جو کچھ بھی مطالبہ ہو میکرز اس رول کے لئے اپنی فلم میں انہیں ہی دیکھنا چاہ رہے ہیں۔