حیدرآباد 5؍جولائی (پریس نوٹ) عوام الناس کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کے لئے آج وجئے نگر کالونی میں زم زم چیریٹبل کلینک کا افتتاح عمل میں آیا جہاں معمولی فیس میں معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سبکدوش کپتان سلطان بخش کے مکان میں اس خیراتی دواخانے کا قیام عمل میں آیا جس کا افتتاح آج جمعہ کی نماز کے بعد نامپلی کے ایم ایل اے جعفر حسین معراج نے کیا ۔زم زم خیراتی دواخانہ میں ماہرین تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم پر مشتمل ہے جو قوم و ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ اس کلینک میںجنرل فزیشن کے علاوہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرس کی خدمات بھی فراہم کئے گئے ہیں جن میں ای این ٹی اور آرتھوپیڈک ڈاکٹرس بھی شامل ہیں۔ یہ کلینک وجئے نگر کالونی نزدیک می سیواکے پاس ہے۔زم زم کلینک میں جدید ٹکنالوجی سے لیس ڈائگناسٹک لیابس بھی دستیاب ہے جن میں معمولی قیمت میں جانچ کی سہولت دستیاب کرائی گئی ۔ اس کلینک میںعوام الناس کو کم سے کم فیس میں معیاری علاج فراہم کرایا جا ئیگا۔کپتان سلطان بخش نے اپنی والدہ کے ثواب جاریہ کے لئے اپنے آبائی مکان کو زم زم کلینک میں تبدیل کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کلینک میں علاقے کے تمام عوام کو بلا تفریق مذہب و ملت خدمات فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ان کے بھائی ایم اے نعیم بھی موجود تھے۔زم زم کلینک ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے چیرمین محمد عبدالطیف خان اور قطب شاہی چھوٹی مسجد ، مرادنگر کے صدر کی زیر سرپرستی میں کھولا گیا۔
