وجین کی اُدے پور قتل کیس کی مذمت

   

تھرواننتاپورم : کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے راجستھان کے ادے پور میں منگل کو دن دھاڑے درزی کنہیا لال ساہو کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کرکے اس وحشیانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام سے اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی ہے ۔انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں ہماری پرامن زندگی کو متاثر کرتی ہیں۔ سب سے اپیل ہے کہ امن قائم رکھیں اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔