ورزش کےساتھ کافی پینے کے فوائد

   

حیدرآباد ۔نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ورزش سے قبل بلیک کافی کا استعمال کرلیا جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی تیزی سے جلتی ہے۔کافی کے ذریعے وزن میں کمی اور ورزش پر کی گئی تحقیق میں ان دونوں میں ایک گہرا تعلق سامنے آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر ورزش سے قبل بلیک کافی کا استعمال کر لیا جائے تو وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے اور چربی بھی تیزی سے گھلتی ہے، ماہرین کے مطابق ورزش کا صحیح وقت صبح نہار منہ ہے لیکن کافی کا استعمال اور ورزش صبح کے بجائے دوپہر میں کی جائے تو ان دونوں کے نتائج مزید سود مند ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورزش سے قبل کڑک کافی کا ایک کپ ورزش کی افادیت میں اضافہ کرتا ہے۔ ما ہرین کے مطابق کیفین کا استعمال صبح کے مقابلے میں دوپہر میں بہترین ثابت ہوتا ہے۔ کیفین کا استعمال جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے ، کیفین کے استعمال کے بعد کی جانے والی ورزش چربی گھلنے اور بہتر طریقے سے ورزش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔سائنسی تحقیق کے مطابق صبح نہار منہ ورزش کرنے کے بے شمار فوائد ہیں جن میں تیزی سے وزن میں کمی آنا، جسم کا بہتر شکل دینا، سارا دن متحرک رہنا اور دماغی صحت اور کارکردگی کا بڑھ جانا شامل ہے۔صبح کے اوقات کو ورزش کے لیے سنہری وقت کہا جاتا ہے، اس دوران انسانی جسم میں وزن میں کمی لانے والے ہارمونز بھی زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور اضافی چربی تیزی سے گھلتی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔دوپہر میں بھی ورزش کرنے کے نتائج بھی صبح کے اوقات میں ورزش کرنے جیسے ہی حاصل ہوتے ہیں، دوپہر کھانے کے اوقات میں ورزش کرنا بہترین ہے، اس دورانیے میں آپ ناشتہ کر چکے ہوتے ہیں ۔
ہندوستان کی چلتے پھرتے پہلی تیارکافی متعارف
ان دنوں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اپ، باسک اسوسی ایٹس نے ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی تازہ پکی ہوئی کافی آن دی گو ماڈل ۔ دی بریو ٹرائب کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی خدمات کاآغاز کیا۔مہمان خصوصی سری جیش رنجن، پرنسپل سکریٹری، آئی اینڈ سی اور آئی ٹی؛ حکومت تلنگانہ کے؛ دی بریو ٹرائب کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔یہ نوجوانوں کو کاروبارکا بھی موقع فراہم کررہی ہے ۔