جوہانسبرگ ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ ساوتھ افریقہ کے ڈائریکٹر گرائم اسمتھ نے ٹی20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش قیاسی کردی۔سابق ٹسٹ کرکٹر اور کرکٹ ساوتھ افریقہ کے ڈائریکٹر اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اگلے برس کے اوائل تک ملتوی ہونے کے امکانات ہیں، اگر ورلڈ کپ ملتوی ہوتا ہے تو اگلے سال فروری مارچ تک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل مستقبل کے ٹور سے متعلق حکمت عملی بنا رہے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں مقرر ہے جبکہ ورلڈ کپ کے حوالے سے 28 مئی کو آئی سی سی کا اہم اجلاس ہونا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے قوی امکانات ہیں، ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی صورت میں ہندوستان کی ٹی20 لیگ کا انعقاد ہوگا۔ یار دہیکہ کورونا وائرس کی وباکی وجہ سے کھیل کی تمام سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں جبکہ آئی پی ایل سمیت کئی اہم بین الاقوامی سیریز ملتوی کردی گئی ہیں جبکہ آسٹریلیا میں منعقد شدنی ٹی 20 ورلڈکپ پر بھی سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔اسمتھ سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر نے بھی ورلڈکپ کے ملتوی ہونے کی بات کی ہے۔