ورلڈ فوٹوگرامی ڈے،مقابلوں میں حصہ لینے کی ہدایت

   

حیدرآباد۔سرینواساراجوسکریٹری سیاحت نے آرگنائزرکو عالمی فوٹوگرافی ڈے کی میزبانی میں اپنے اقدام پر مبارکباد دی اور ایک مقابلے کی میزبانی کے ذریعے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تقریب یا موقع فوٹوگرافر س کی تصویروں اورکلک کے بغیر ممکن نہیں ، اس لیے باصلاحیت فوٹوگرافروں کی ضرورت ہمیشہ ہوگی۔ تلنگانہ چیمبرزآف ایونٹس انڈسٹری اور تلنگانہ ایونٹ فیسیلیٹرز اسوسی ایشن ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے ذریعے فوٹوگرافی کے ماہرین کو پیشہ ورانہ رازسیکھنے اور فن میں تیزی سے مہارت حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ میں ریاست تلنگانہ کے فوٹوگرافروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں مقابلے کے لیے اندراج کریں اور ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔ یادر ہے کہ ورلڈ فوٹوگرامی 19 اگسٹ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور موقع پر مقابلے بھی منعقدہوتے ہیں۔